مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں کے درمیان کورونا وائرس کے تیزی سےپھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کوچ بہار کے دین ہاٹا اور شمالی 24 پرگنہ کے گائی گھاٹا میں بالترتیب دو پولیس اہلکاروں کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی۔
ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ وباء اور بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ دوسری ریاستوں کی طرح بنگال میں بھی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب حالات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں اس کے باوجود بیشتر مقامات پر انتخابی مہم کے دوران کورونا گائیڈ لائن کی دھجیاں بھی اڑائی جا رہی ہے۔ کوچ بہار ضلع کے دین پاٹا محکمہ ہسپتال میں ایک پولیس اہلکار کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی۔ ضلع میں کورونا وائرس سے اب تک 117 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے گائی گھاٹا علاقے میں ایک سابق پولیس انسپکٹر کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ بارہ گھنٹوں تک سابق پولیس انسپکٹر کی لاش ان کے کمرے میں پڑی رہی۔
صحت انتظامیہ کے ملازمین جائے وقوعہ پر پہنچ سابق پولیس اہلکار کی لاش کو اپنے قبضے میں لیا۔مغربی بنگال میں مسلسل چھٹے روز 15 ہزار کے قریب کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 68 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل 14 ہزار سات سو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 68 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔