ETV Bharat / state

Dengue in North 24 PGS ڈینگی میں مبتلا فاطمہ زندگی کی بازی ہار گئی - ڈینگی میں مبتلا فاطمہ زندگی کی بازی ہار گئی

شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا کے ہادی پور علاقے میں ڈینگی میں مبتلا 24 سال کی ایک لڑکی کی موت ہو گئی۔ دے گنگا میں ڈینگی سے اب تک تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مقامی باشندوں میں ضلع انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ Death due to Dengue in North 24 PGS

ڈینگی میں مبتلا فاطمہ زندگی کی بازی ہار گئی

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 11:46 AM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا میں ڈینگی سے ایک موت واقع ہوئی۔ 24 سال کی نوجوان خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔ مرنے والی خاتون کا نام فاطمہ بی بی ہے۔ اس سے قبل دے گنگا کے چپاتلا اور نور نگر پنچایت علاقوں میں ڈینگی کی وجہ سے ایک خاتون اور ایک مرد کی موت ہوئی تھی۔ ڈینگی کی وجہ سے یکے بعد دیگرے لوگوں کی موت کے سبب مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ کی تمام ترکوششوں کے باوجود ڈینگی کے کیسز پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔کیسز میں اضافہ انتظامیہ کے لئے باعث تشویش ہے۔ ڈینگی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بیداری مہم کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے متاثرعلاقوں میں اضافی احتیاطی تدابیر پربھی عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ Twenty Four Years Old Woman Died Of Dengue In North 24 PGS In Bengal

یہ بھی پڑھیں؛Bharat Jodo Yatra اے پی میں دوسرے دن راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

ذرائع کے مطابق نوجوان خاتون گزشتہ جمعرات سے بخار میں مبتلا تھی۔ بخار کم نہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ اسے مقامی عزیز نگر پرائمری ہیلتھ سنٹر لے گئے۔ ان کے خون کی جانچ میں ڈینگی کے وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس کے بعد خاتون کو علاج کے لئے دے گنگا کے بسوناتھ پور اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن اس کی حالت میں بہتری نہیں آئی۔خاتون کو باراسات محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا۔اس کے بعد خاتون کو آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج صبح اس کی موت ہو گئی۔Death due to Dengue in North 24 PGS

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.