ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے ایک اور ایم ایل اے بی جے پی میں شامل - بنگال نیوز

ندیا ضلع کے شانتی پور سے رکن اسمبلی ارندم بھٹاچاریہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی  بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 7:59 PM IST

مغربی بنگال میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ اس دوران دل بدل کا کھیل بھی مسلسل جاری ہے۔

ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود رکن پارلیمان اور رہنماؤں کے پارٹی چھوڑ کر جانے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

اس دوران آج ندیا ضلع کے شانتی پور سے رکن اسمبلی ارندم بھٹاچاریہ نے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا۔

بی جے پی میں شامل ہونے والے ارندم بھٹا چاریہ بھی دل بدل کے کھیل کے ماہر کھلاڑی ہیں۔ انہیں اس کھیل کا کافی تجربہ ہے۔ اس سے پہلے وہ کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب جیت کر رکن اسمبلی بنے تھے اور اس کے چند ماہ بعد ہی انہوں نے کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور آج انہوں نے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

مزید پڑھیں:

الیکشن کمیشن کی ٹیم کولکاتا پہنچی

بی جے پی کے ریاستی انتخابی مشیر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ارندم بھٹاچاریہ ترنمول کانگریس سے ناخوش تھے۔ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ 40 ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.