ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کے سینکڑوں حامی بی جے پی میں شامل

بالور گھاٹ کے رکن پارلیمان ساکانتو مجمدار کی نگرانی میں دوسو سے زائد ترنمول کانگریس اور آ ر ایس پی کے حامیوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامی بی جے پی میں شامل
author img

By

Published : Aug 15, 2019, 11:16 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:28 AM IST

عام انتخابات کے بعد سے اب تک مغربی بنگال میں ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان، ارکان اسمبلی ، کونسلر اور کارکنان کے پارٹی سے الگ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربہ بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا جو سلسلہ شروع ہو ا ہے وہ رکنے کانام نہیں لے رہا ہے۔

مدنی پور ضلع کے بالور گھاٹ میں رکن پارلیمان سوکانتو مجمدار کی نگرانی میں مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور آ ر ایس پی کے دوسو سے زائد حامی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے۔

رکن پارلیمان سوکانتو مجمدار نے ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس اور آر ایس پی کے حامیوں کے بی جے پی میں شامل ہونے سے یہ ثابت ہوگیا کہ بنگال میں حکمراں جماعت سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کاخاتمہ قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اہم رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری تھا لیکن انتخابات کے بعد اس میں تیزی آ گئی ہے۔

رکن پارلیمان کاکہنا ہےکہ 2021 اسمبلی تک مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس صرف نام کی رہ جائے گی۔ سی پی آ ئی ایم اور کانگریس پہلے ہی ختم ہو گئی ہے۔

Intro:Body:

nazir

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 3:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.