ETV Bharat / state

بولٹ اور گرینڈهوم دوسرے ٹیسٹ سے باہر - بولٹ اور گرینڈهوم

تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ اور آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈهوم چوٹ کی وجہ انگلینڈ کے خلاف ہیملٹن میں جمعہ سےدوسرے ٹیسٹ کے لیے نیوزی لینڈ کی 14 رکنی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

بولٹ اور گرینڈهوم دوسرے ٹیسٹ سے باہر
بولٹ اور گرینڈهوم دوسرے ٹیسٹ سے باہر
author img

By

Published : Nov 27, 2019, 6:23 PM IST

نیوزی لینڈ کرکٹ نے بدھ کے روزاس کی تصدیق کی۔ انھوں نے بتایا کہ بولٹ اور گرینڈهوم کو ماؤنٹ مانگنئي میں پہلے ٹیسٹ کے دوران عضلات میں کھینچاؤ آ گیا تھا اور وہ باقی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

گرینڈهوم کو پیٹ میں جبکہ بولٹ کو پسلیوں میں کھیچاؤہے۔ اس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ کے آخری دن صرف ایک اوور ہی بولنگ کر سکے تھے۔ ٹیم کے چیف کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ بولٹ کے اسکین میں ان کی چوٹ کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ تیز گیند باز کے سلسلے میں کوئی خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کو اگلے ماہ آسٹریلیا سے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

ناردرن ڈسٹركٹس آل راؤنڈر ڈیرل مشیل کو ٹیسٹ میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ تیزگیندباز لاکی فرگیوسن اور لیگ اسپنر ٹاڈ ایسلے واپس ٹیم سے جڑ گئے ہیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہیملٹن کے سڈان پارک میں 29 نومبر سے دوسرا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اننگز اور 65 رنز سے جیت درج کرکے سیریز میں ایک۔صفر -کی برتری حاصل کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.