مغربی بنگال کے ٹرانسپورٹ وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے جن میں ریاست کے تمام اضلاع میں اوور لوڈ مال بردار گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ میٹنگ کے بعد فرہاد حکیم نے کہا کہ 'ٹرانسپورٹ نظام کو منظم طریقے سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔'
فرہاد حکیم نے اوور لوڈنگ مال بردار گاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: فرہاد حکیم کی سکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ 'چیک پوسٹ پر ضلع مجسٹریٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ افسران کے دورے سے مثبت اثر پڑے گا اور اوور لوڈنگ مال بردار گاڑیوں پر لگام کسی جاسکتی ہے۔'