کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگت رائے نے کہا کہ پارتھوچٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا کے گھر سے بڑے پیمانے پر نقد برآمد ہونے کےبعد پارٹی الجھن میں مبتلا ہوگئی تھی۔پارتھو چٹرجی نے پارٹی مشکلات میں ڈال دیا تھا۔TMC MP Saugat Roy Slam Own Party
انہوں نے کہا کہ پارتھوچٹرجی کے خلاف بدعنوانی کے معاملات کھل کر سامنے آگئے ۔ان کے قریبی کے پاس سے کروڑ روپے برآمد ہوئے ۔ایسے میں پارٹی خاموش نہیں رہ سکتی تھی۔انہوںنے کہا کہ پارتھو چٹرجی کی طرح مانک بھٹاچاریہ کی بھی اسی معاملے میں گرفتاری ہوئی ہے مگر ای ڈی نے تمام تر تحقیقات کے باوجود ان کے پاس سے رقم برآمد نہیں کرسکی ہے اکائونٹ کا حوالہ دیا جارہا ہے۔انوبرتا منڈل کا بھی یہی حال ہے۔ابھی صرف الزامات سامنے آئے ہیں ۔کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے ہیں ۔سوگت رے نے واضح کیا ہے کہ پارٹی اس وقت تک کوئی کارروائی نہیں کرے گی جب تک مانک اور انوبرتا پر لگائے گئے الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہو جاتے۔
یہ بھی پڑھیں:Amethi Video Viral فرضی چندہ جمع کرنے والوں کو لوگوں نے دی سزا
انوبرتا منڈل کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی عوامی طور پر بیر بھوم کے لیڈر کی حمایت میں بیان دیا۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ انوبرتا منڈل کو ہیرو کے طور پر استقبال کریں۔ مانک بھٹاچاریہ ترنمول کے ایم ایل اے بھی ہیں۔ ترنمول کا کوئی لیڈر کھل کر انوبرتا کی طرح مانک کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا، لیکن پارٹی لیڈروں کو ان کے خلاف کوئی تبصرہ کرتے ہوئے بھی نہیں سنا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔TMC MP Saugat Roy Slam Own Party