ETV Bharat / state

TMC MLA Manik Bhattacharya Arrest ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مانک بھٹا چاریہ کو گرفتار - ی ڈی مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو ترنمول کانگریس کے ممبراسمبلی مانک بھٹاچاریہ کو گرفتار کرلیا ہے، مانک بھٹاچایہ مغربی بنگال بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے سابق چیئرمین ہیں، ریاست میں اسکول سروس کمیشن بھرتی گھوٹالہ میں ان کے کردار پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں۔TMC MLA Manik Bhattacharya Arrest

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مانک بھٹا چاریہ کو گرفتار

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 9:06 PM IST

کولکاتا: مانک بھٹاچاریہ کو پیر کی رات کئی گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔پارتھو چٹرجی کے بعد بھٹاچاریہ ترنمول کانگریس کے دوسرے ممبر اسمبلی ہیں جنہیں مغربی بنگال کے اسکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی سے متعلق مبینہ گھوٹالے میں گرفتار کیا گیا ہے۔TMC MLA Manik Bhattacharya Arrest In SSC Scam In West Bengal

ای ڈی مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن اور مغربی بنگال بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے ذریعہ کی گئی بھرتیوں میں مبینہ گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کے الزامات کی جانچ کر رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مانک بھٹا چاریہ کو گرفتار
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مانک بھٹا چاریہ کو گرفتار

بھٹاچاریہ کوکلکتہ ہائی کورٹ نے جون میں ریاستی پرائمری تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، کافی عرصے سے ای ڈی کے ریڈار پر تھے۔ سی بی آئی نے بھی ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ـNIA Raids in JK این آئی اے نے جموں و کشمیر میں الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

کلکتہ ہائی کورٹ نے کئی رٹ درخواستوں میں حال ہی میں سی بی آئی کو ہدایت دی تھی کہ وہ گروپ 'سی' اور 'ڈی' اسٹاف، گیارہویں اور بارہوین جماعت کے اسسٹنٹ اساتذہ اور پرائمری اساتذہ کے بھرتی گھوٹالے کی تحقیقات کرے۔

مانک بھٹاچاریہ جوگیش چندر چودھری لاء کالج کے ریٹائرڈ پرنسپل اور مغربی بنگال بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے سابق صدر ہیں۔ ان کے انتخابی حلف نامے کے مطابق، ان کے کل اعلان کردہ اثاثے 3 کروڑ روپے ہیں، جس میں 2.3 کروڑ روپے منقولہ اثاثے اور4.66لاکھ روپے غیر منقولہ اثاثے شامل ہیں۔ ان کی کل اعلان کردہ آمدنی 24.3 لاکھ روپے ہے، جس میں سے 21.9 لاکھ روپے خودکی آمدنی ہے۔TMC MLA Manik Bhattacharya Arrest In SSC Scam In West Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.