ETV Bharat / state

Barasat TMC ترنمول کانگریس رہنما کے متنازعہ بیان پر ہنگامہ

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات محکمہ میں ترنمول کانگریس کے رہنما مظفر رحمان نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رہنماؤں اور بلاک ڈیلوپمنٹ آفیسر کی زبان کھینچ لینے کی دھمکی دی۔ اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کے رہنما کے بیان کی کڑی مذمت کی ہے Barasat TMC

ترنمول کانگریس کے رہنما کے متنازع بئان پر ہنگامہ

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 5:01 PM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات سے قبل دھمکیاں اور بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ جیسے جیسے پنجایت انتخابات قریب آرہے ہیں ویسے ویسے ریاستی حکمران پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان لفظی جنگ شدید تر ہوتی جا رہی ہے ۔سیاسی رہنما بیان بازی کے دوران تمام حدیں پار کر جا رہے ہیں ۔TMC Leader Warn CPIM Of tearing Tongue In Barasat

اسی درمیان ترنمول کانگریس کے لیڈر مظفر رحمٰن نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے تمام حدیں پار کر دی۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت ایماندار ہے اور تمام مذاہبِ کے لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتی ہے۔نفرت کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کرتے ہوئے ترنمول لیڈر نے سی پی ایم کی زبان کھینچنے کا انتباہ دیا۔ وہ مقامی بی ڈی او کو دھمکی دینے سے باز نہیں آئے۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ بی ڈی او آفس میں داخل ہو کر ان کے خلاف احتجاج کریں۔ ترنمول لیڈر کے اس بیان کی دھمکی نے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں بھی شور مچ گیا۔ جس کی وجہ سے ہر طرف تنقید کا طوفان برپا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت جس طرح سے کام کر رہی ہے اس سے عام لوگ خوش ہیں ۔انہیں حکومت سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن سی پی آئی ایم مسلسل شکایت کر رہی ہے ۔لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے ۔اس سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ترنمول کانگریس کی حکومت اتنا اچھا کام کر رہی ہے تو چند لوگوں کو شکایت یا تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔اگر کوئی شکایت کرے گا تو اس کی زبان کھینچ لی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee On Vande Bharat وندے بھارت ایکسپریس پر حملہ بہار میں ہوا تھا

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق اگر ہم سے کہیں کوئی غلطی ہو جائے تو ہم اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ (سی پی ایم) کہنے والے کون ہیں؟ آپ پیٹھ سیدھی کر لیں تو ٹھیک رہے گا ورنہ انجام بھگتنے کے لئے تیار رہے ۔TMC Leader Warn CPIM Of tearing Tongue In Barasat

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.