کولکاتا: مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام کے ایک نمبر دودھ پور پنچایت کے پردھان اور ترنمول کانگریس کے رہنما شمس الاسلام کو پولیس نے لاکھوں روپے کے بدعنوانی معاملے میں گرفتار کر لیا۔ شمس الاسلام کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے پورے علاقے میں بائیک ریلی نکال کر دہشت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ گرفتار پنچایت پردھان کے حامیوں نے شکایت کرنے والے سیاسی رہنماؤں اور پنچایت کے ارکان کے مکان پر پتھراؤ بھی کیا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی TMC Leader Shamsul Islam Arrest by Police۔
پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کے الزام میں متعدد گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ پنچایت پردھان شمس الاسلام کے خلاف چھ اپریل کو 90 لاکھ روپے کا حساب نہیں دینے کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں:
- Protest in Kolkata: مسلم مخالف کارروائیوں کے خلاف کولکاتا میں احتجاج
- Parents Complaint Against Son: والدین کی بیٹے اور بہو کے خلاف پولیس میں شکایت
پولیس نے مزید کہا کہ تفتیش جاری ہے۔ پنچایت کے اکاؤنٹ کی بھی اڈیٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق پنچایت پردھان کے خلاف شکایت کرنے والے پنچایت رکن عباس بیگ، چندن پانڈے اور نجمہ خاتون کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔