ETV Bharat / state

'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ملک کی مقبول ترین رہنما'

ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما اور کاونسلر فیض احمد خان نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو ملک کی مقبول ترین رہنما قرار دیا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ملک کی مقبول ترین رہنما

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 3:04 PM IST

مغربی بنگال کے سینیئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان کے صاحبزادے کاؤنسلر فیض احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات کے دوران کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اس وقت ملک کی چند مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا امت شاہ اور جے پی انڈا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے میں ممتا بنرجی بہت آگے ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ملک کی مقبول ترین رہنما
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی نے گزشتہ چند برسوں کے دوران 38 سے 40 ترقیاتی منصوبوں کو نافذ کیا اور تمام کے تمام منصوبے عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئے۔ شواستھا ساتھی (پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ انسورنش ) عوام کے درمیان کافی مشہور ہوا۔ زمینی سطح پر کام کرنے والی سیاسی رہنما کا ملک کے دوسرے رہنماوں سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے جلسے و جلوس میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ یہاں تک ابھیشک بنرجی کے جلسے میں لاکھوں لوگ موجود رہتے ہیں۔ دوسری طرف وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے جلسے اور جلوسوں سے لوگوں نے دوری بنالی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے جلسے میں لوگوں کی بھیڑ نہیں ہوتی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مقبولیت کے معاملے میں ممتا بنرجی ان دونوں سے کافی آگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.