کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر ششی پنجا نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ترنمول کانگریس کے خلاف غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہے۔ اس پر طرح طرح سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ عزت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ بھرتیوں میں بدعنوانی میں کئی سیاسی جماعتیں ملوث ہیں۔ ایسے کئی لیڈر کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ وہ اسمبلی کے اندر بھی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہاتھ سے پیسے لیتے ہوئے جن لیڈروں کو دیکھا گیا ہے وہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں، حالانکہ مرکزی ایجنسی نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ ترنمول کانگریس پہلے پارتھا چٹرجی کو معطل کیا گیا تھا، کنتل اور شانتنو کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ تحقیقات غیر جانبداری سے کی جائیں، تحقیقات میں تیزی لائی جائے، ترنمول کانگریس کو کوئی رقم دی گئی، وہ پارٹی دفتر سے برآمد نہیں ہوئی، متعلقہ شخص کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔ پارٹی اس کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گی۔ وزیر تعلیم برتیا باسو نے کہا کہ کھپ پنچایت کی جا رہی ہے۔ میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ 120 کروڑ روپے ضبط کر لیے گئے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو مزید گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ لیکن بی جے پی لیڈروں کو کیوں نہیں بلایا جاتا؟
ہم چاہتے ہیں کہ تحقیقات جلد ختم کی جائیں۔ ایک پارٹی کی سماجی طور پر بے عزتی کی جا رہی ہے۔ اس سے لوگ سیاست میں آنے سے ڈریں گے۔ ہم تمام معاملات میں ایکشن لے رہے ہیں۔ کنتل اور شانتنو کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ہم پارٹی ایکشن لے رہے ہیں۔ حالانکہ ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کیا حکمراں پارٹی ہونا جرم ہے؟ مانک بھٹاچاریہ اور انوبرتا منڈل پر پارٹی کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے برتیا باسو نے کہا کہ مانک بھٹاچاریہ ممبر اسمبی ہیں، وہ پارٹی کے عہدہ پر نہیں تھے۔ پارٹی بتائے گی کہ انوبرتا منڈل پر کیا کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Ssam گرفتار شانتانو بنرجی کے موبائل سے300امیدواروں کے آئی کارڈ برآمد
تاہم، شانتنو اوکنتل کے ایک سوال کے جواب میں برتیا باسو نے کہا کہ ان کے نام سامنے آئے ہیں۔ اگر وہ بے قصور ہیں تو انہیں مقدمے کی کارروائی سے گزرنے دیا جائے۔ ابھی کے لیے، پارٹی نے انہیں نکال دیا ہے۔'' سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے کردار پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ''کیا ای ڈی یا سی بی آئی کسی کی آبائی جائیداد ہے؟ یہ نظام نہیں ہے۔ ادارے کمزور ہو رہے ہیں۔ پورے ملک میں سپر ایمرجنسی چل رہی ہے۔
یو این آئی