مغربی بنگال میں ان دنوں جرائم کی وارداتوں بالخصوص خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافے کے سبب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی نیند اڑا گئی ہے۔ اس درمیان شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے بڑھتے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا تھا، اب انہیں پارٹی کے خلاف سچ بولنا مہنگا پڑ گیا Sougata Roy Comment on State Law and Order۔ ترنمول کانگریس کی ڈسیپلنری کمیٹی نے رکن پارلیمان کو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بیان دینے پر وضاحت دینے کو کہا ہے۔
حکمراں ترنمول کانگریس کی ڈسیپلنری کمیٹی نے بزرگ رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے کو حالیہ دنوں میں میڈیا میں دیئے گئے بیان پر وضاحت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیٹی نے مزید کہاکہ ترنمول کانگریس میں تمام رہنما برابر ہیں۔ پارٹی میں کسی بھی شخص کو اپنی پارٹی یا پھر کسی رہنما کے خلاف بیان بازی کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔'
رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے کہاکہ انہیں اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ اس کے بارے میں کچھ کہنا بھی نہیں ہے۔'
واضح رہے کہ شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا تھا کہ جس ریاست میں وزیراعلیٰ خاتون ہے وہاں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات رونما ہو تو یہ واقعی سنگین مسئلہ ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔ رکن پارلیمان نے اس کے علاوہ لیک گارڈنس میں سنڈیکیٹ سے منسلک لوگوں کے درمیان خونی جھڑپوں پر بیان بازی کی تھی جو ترنمول کانگریس کو پسند نہیں آئی۔'
مزید پڑھیں: