مغربی بنگال کے مشرقی بردوان میں موٹروے پر کار کے ذریعے سفر کر رہی خواتین سلیکٹرز کی گاڑی کی ٹکر کنارے کھڑے ٹرک سے ہو گئی جس میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔
حادثے کے بعد زخمی پورنیما چودھری، شیاما ڈے اور چندنا مکھرجی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل چندنا مکھرجی اپنے ڈرائیور کے ساتھ آگے والی سیٹ پر تھے جن کی حالت کافی سنگین بنی ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق میماری میں صبح یہ واقعہ پیش آیا جب خاتون سلیکٹرز کی گاڑی موٹروے پر کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے مطابق تینوں خواتین سلیکٹروں کی حالت پہلے سے بہت ہے ۔