ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے تقریب کو خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میگھالیہ کے گورنر تتھا گھت رائے کے نام لیے بغیر کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ اس طرح کے بیان بازی سے کس کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار شخص مشرقی اور مغربی بنگال کی بات کرتا ہے۔ وہ لوگوں کوایک تاریخی کلب کی تقریب کاجشن منانے کو غیرآئینی قراردیتا ہے۔ ایسا کیوں ۔
ممتابنرجی نے کہاکہ ملک کی آزادی سے قبل دونوں ایک ہی تھا۔بٹوارے کے بعد سھ کچھ بدل کیا۔ اس بنیاد پر کسی بھی طرح کے بیان بازی قبول نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ ایسٹ بنگال کلب کی شناخت کھیل کی وجہ سے ہے۔ اسے ریاست سے نہ منسلک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔کھیل کو کھیل کی طرح رہنے دیئجے اس میں سیاست نہ کریں۔
ممتابنر جی نے کہ مغر بی بنگال حکومت کے وزیر کھیل کو ایسٹ بنگال کی تقریب میں شرکت کے مدعو کیا جا تا ہے تو وہ کیا بنگلہ دیش جائیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ میگھالیہ کے گورنر تتھا گھت رائے نے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ایسٹ بنگال کی صد سالہ تقریب پر تنقید کر تے ہوئے تھاکہ بھارت میں ایسٹ بنگال کی حمایت کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بھارتیوں کو ایسٹ بنگال کلب کی صد سالہ تقریب کاجشن نہیں منانا چا ہیے۔