ریاست مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں زبردست گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے اور دن کے وقت انہیں دشواروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے راہگیروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
محکمہ موسمیات نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوپہر کے وقت بلاوجہ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔اگلےچند دنوں کے دوران موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔