ETV Bharat / state

عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا: خلافت کمیٹی

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 2:31 PM IST

خلافت کمیٹی کے اراکین اور سماجی خدمت گاروں نے جنوبی 24 پرگنہ کے طوفان سے متاثر لوگوں کی مدد کرنے کے لئے بڑے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔

عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا: خلافت کمیٹی
عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا: خلافت کمیٹی

گزشتہ 26 مئی کو آنے والا یاس نامی طوفان سے پوری طرح سے متاثر جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن بلاک کے باشندوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال کے مختلف سماجی اداروں کی جانب سے طوفان سے متاثر علاقوں میں بڑے پیمانے پر راحت رسانی کے کام جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع کی تنظیمیں روزانہ سینکڑوں ٹن راشن کیٹس لے کر جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن بلاک پہنچتی ہیں۔ ان ہی سماجی اداروں کی فہرست میں ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان کی قیادت والی خلافت کمیٹی کا نام بھی جڑ چکا ہے۔

خلافت کمیٹی کے رکن ملک اسحاق کا کہنا ہے کہ 'حالات کے مدنظر یہ ایک تاریخی ادارہ ہے۔ برسوں سے عوام کی خدمت کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'اسی مقصد کے تحت جنوبی 24 پرگنہ کا دورے پر آئے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کی تمام پریشانیوں کو دور نہیں کیا جا سکتا لیکن کچھ حد تک کم کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔'

چمڑے کے مشہور تاجر اور کمیٹی کے رکن ضیاء نفیس نے کہا کہ 'یہ ابتدا ہے اور اس سلسلے میں طویل سفر کرنا باقی ہے۔ شروعات مان کر آگے چل رہے ہیں اور اسے انجام تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: طوفان سے متاثر سندربن کے باشندوں کے درمیان راشن کٹس کی تقسیم

انہوں نے کہا کہ 'جاوید احمد خان ریاستی کابینہ وزیر ہیں اور انہیں اس حالات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے۔ ان کے تجربے سے ادارے کو فائدہ ہو گا اور ہم اس سے بھی زیادہ بلند حوصلوں کے ساتھ سماجی خدمات کو انجام دینے کی کوشش کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.