ETV Bharat / state

ممتا پر قاتلانہ حملے کا ملزم بری - قاتلانہ حملے کے معاملے میں

ریاست مغربی بنگال میں 29سال قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں کلکتہ کی ایک عدالت نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم )کے سابق لیڈر کو ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 12:03 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:04 AM IST

سرکاری وکیل کے دعوے کے مطابق 16اگست 1990کو لالو عالم نے ممتا بنرجی جو اس وقت یوتھ کانگریس کی لیڈر تھیں پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ جنوبی کلکتہ کے ہاجرموڑ سے ریلی نکال رہی تھیں۔حملے میں ممتا بنرجی کے سرپر شدید چوٹ آئی تھی اور وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔
سیاسی تجزیہ نگارو ں کے مطابق یہ واقعہ ممتا بنرجی کی سیاسی کیرئیر کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور اس کی وجہ سے عوامی مقبولیت بھی انہیں حاصل ہوئی اور اس کے ایک سال بعد ہی ممتا بنرجی جنوبی کلکتہ سے لوک سبھا کا انتخاب جیتیں اور انہیں سابق وزیر اعظم پی وی نرسنہا راؤ کے کابینہ میں وزیر مملکت بنایا گیا۔
جاری ۔یواین آئی۔نور

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 10:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.