مدھہ پر دیش کے سابق وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے کولکاتا میں کہاکہ پارلیمان میں تین طلاق بل پاس ہونے کو ایک تاریخی کارنامہ قراردیا ہے۔
کولکاتا میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعلیٰ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تین طلاق بل کے پاس ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اس کے لیے حکومت نے بڑی محنت کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تین طلاق کے بل کو پاس کروانے کا جو کارنامہ انجام دیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کی اس کوشش کو تاریخی قراردیا جائے گا۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسلم خواتین کی ناانصافی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔برسوں سےجاری روایت کوختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس بل کی حمایت کرنے کی ضرورت تھی لیکن چند سیاسی پارٹیوں نے اس کی مخالفت کی جوافسوسناک ہے۔
شیوراج چوہان نے کہاکہ مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک عورٹ ہونے کے باوجود اس بل کی مخالفت کی ۔ اس سے زیادہ افسوسناک بات اور کیا ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ممتادیدی خواتین کی حمایت میں بات کر تی ہیں لیکن ان کے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھاتی ہیں۔
بی جے پی کے رہنما کے مطابق جن پارٹیوں نے تین طلاق بل پاس کرنے میں ہماری مدد کی وہ شکریہ کے حق دار ہیں۔ جن پارٹیوں نے اس کی مخالفت کی انہیں ووٹ کے نام پر خواتین سے کھلواڑنہ کرنے کا مشورہ دیتاہوں۔