ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رہنما حملے میں شدید طور پر زخمی - Leader attacked in Bengal

کوچ بہار کے دن ہاٹا تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں نائب پنچایت سمیتی کے ملازم اور ترنمول کانگریس کے رہنما شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما حملے میں شدید طور پر زخمی

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 12:45 PM IST

مغربی بنگال میں تہواروں کے دوران سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.

شمالی بنگال کے کوچ بہار کے دن ہاٹا میں ترنمول کانگریس کے رہنما شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ بسنتی ہاٹ بازار برج کے قریب چھ سے سات افراد پر مشتمل شرپسندوں کے ایک گروہ نے پنچایت سمیتی کے ملازم پر حملہ کر دیا۔

شرپسندوں نے انہیں جان سے مارنے کی ناکام کوشش کی لیکن زخمی شخص کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پینچ گئے۔

مقامی باشندوں کو آتے ہوئے دیکھ کر شرپسند فرار ہو گئے لیکن ان میں سے ایک شرپسند پکڑا گیا.

مقامی باشندوں نے شرپسند کی جم کر پٹائی کر دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا.

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا. زخمی پنچایت سمیتی کے ملازم کو کوچ بہار صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا. زخمی شرپسند دن ہاٹا محکمہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٰپنچایت سمیتی کے ملازم میتھن راج بھر پر شرپسندوں کا حملہ ہوا ہے۔ تفتیش جاری ہے. ایک شرپسند کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، دیگر شرپسندوں کی تلاش جاری ہے ـ

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.