ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari Leaves Tamluk BJP's WhatsApp Group:شھبندوادھیکاری نے تملوک بی جے پی کا واٹس اپ گروپ چھوڑدیا - etv bharat urdu

نندی گرام سے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے تملوک ضلع بی جے پی کے واہٹس اپ گروپ سے الگ ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں افوائیوں کا بازار گرم ہے۔حالانکہ مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری، بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتو مجمدار یاپھر دلیپ گھوش کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ Suvendu Adhikari exit Tamluk BJP's WhatsApp Group

شھبندوادھیکاری نے تملوک بی جے پی کا واٹس اپ گروپ چھوڑدیا

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 10:45 PM IST

ریاست کے مختلف اضلاع کے بی جے پی کے صدور کے استعفیٰ کےبعد حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے تملوک ضلع بی جے پی کے واٹس اپ گروپ کو چھوڑ دیا ہے۔ Suvendu Adhikari exit Tamluk BJP's WhatsApp Group

نندی گرام میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو شکست دینے والے ہیوی ویٹ رہنما شھبندو ادھیکاری کے اس طرح پارٹی کے واٹس اپ گروپ سے الگ ہو جانے سے کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رکن پارلیمان دلیپ گھوش اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش اکثر و بیشتر بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔

حالانکہ مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری، بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتو مجمدار یاپھر دلیپ گھوش کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: The BJP Flag Should have Bulldozer, Not a Lotus: بی جے پی کے جھنڈے میں کنول پھول نہیں، بلڈوزر ہونا چاہیے: محمد سلیم

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرشدآباد، ندیا، مشرقی بردوان ضلع بی جے پی کے رہنماؤں نے ریاستی یونٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.