لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ریاست میں پھنسے ہوئے مزدوروں کے اپنےاپنے علاقے میں واپس ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس درمیان مرکزی و ریاستی حکومت میں الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مغربی بنگال کی حکومت نے اعلان کیا ہے مزدوروں کے گھر واپسی کے سفر کے اخراجات ریاستی حکومت ادا کرے گی۔
![مزدوروں کے سفری اخراجات برداشت کرنے کے لیے حکومت تیار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/wb-kol-02-stategovtwillbareallexpensesofmigrantslabourerstravells-dry-7204837_16052020163922_1605f_02032_392.jpg)
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس کا اعلان کیا ہے۔
پچاس دنوں سے بیرون ریاست میں پھنسے ہوئے مزدوروں کئی طرح کے مناظر سامنے آ رہے ہیں۔
اس درمیان کئی طرح کے حادثے نا خوشگوار بھی رونما ہوئے جن میں متعدد مزدوروں کی جان بھی چلی گئی ہے۔
اس کے علاوہ متعدد ریاستوں میں ان مزدوروں کو پیدل ہی اپنے گھروں کو جاتے ہویے دیکھا گیا ہے۔
اس درمیان ریل اور ٹرک حادثے میں 50 سے زائد مزدوروں کی موت ہو چکی ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ایک ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ جو مزدوروں کے لئے چلنے والی خصوصی ٹرینوں سے گھر واپسی کر رہے ہیں ان کے تمام اخراجات ریاستی حکومت ادا کریگی۔
کسی مزدور کو کوئی رقم ادا نہیں کرنا پڑےگا ۔
ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا اس سلسلے میں ایک خط کا بھی اشتراک کیا ہے۔
جس میں ریاستی حکومت کے چیف چیف سیکریٹری کی جانب سے ریلوے بورڈ کے چئیرمین سے کہا گیا ہے کہ پورے ملک سے بنگال کے مزدور ٹرینوں سے بنگال واپس آ رہے ہیں ان کے سفر کے تمام اخراجات ریاستی حکومت ادا کریگی۔
اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے اس معاملے سے ریلوے کے تمام ضروری متعلقہ دفاتر کو آگاہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے، تاکہ بیرون ریاست سے گھر واپس انے والے محاضر مزدوروں سے ریلوے کی طرف سے کسی قسم کی رقم نہ لی جائے۔
اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ تمام ٹرینیں وقت پر چلائی جائے تاکہ کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔