ETV Bharat / state

Bengal SSC Scam ای ڈی نے مانک بھٹاچاریہ کو گرفتار کیا

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ندیا کے پلاشی پارا کے ایم ایل اے بھٹاچاریہ کو ای ڈی نے سالٹ لیک میں واقع ان کے سی جی او کمپلیکس میں تقریباً 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔ بھٹاچاریہ مغربی بنگال بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے چیئرمین تھے۔ED arrests TMC MLA Manik Bhattacharya in Bengal education scam

ای ڈی
ای ڈی
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 12:21 PM IST

کولکاتہ، مغربی بنگال تعلیمی گھپلے میں رقم کی لین دین کی تحقیقات کر رہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کو حکمراں ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے مانک بھٹاچاریہ کو گرفتار کر لیا۔ED arrests TMC MLA Manik Bhattacharya in Bengal education scam

بھٹاچاریہ کو پرائمری سیکشن میں تدریسی عملے کی مبینہ طورپر غیر قانونی طریقے سے تقرری کے معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ندیا کے پلاشی پارا کے ایم ایل اے بھٹاچاریہ کو ای ڈی نے سالٹ لیک میں واقع ان کے سی جی او کمپلیکس میں تقریباً 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔ مسٹر بھٹاچاریہ مغربی بنگال بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے چیئرمین تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیر کو دوپہر 1 بجے ای ڈی کے دفتر میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور تفتیشی افسران کے ساتھ مبینہ عدم تعاون کے الزام میں منگل کو 1 بجے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر بھٹاچاریہ کو منگل کے روز عدالتی کارروائی کے لیے خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ وہ ریاستی بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے سابق چیئرمین ہیں اور انہیں کلکتہ ہائی کورٹ نے جون میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں پارتھا چٹرجی کے بعد گرفتارہونے والے وہ ترنمول کے دوسرے ہائی پروفائل ایم ایل اے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ایس ایس سی گھوٹالہ میں رقم کی جانچ کر رہی ای ڈی نے 23 جولائی کو سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی اور ان کی مبینہ قریبی ساتھی ارپتا مکھرجی کو اسی معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے مسٹر مکھرجی کے دو فلیٹوں سے تقریباً 49 کروڑ روپے کی نقد رقم بھی برآمد کی تھی۔

مزید پڑھیں:School Service Commission Recruitment Scam سبریش بھٹاچاریہ نے سارا ملبہ پارتھو چٹرجی پر ڈال دیا

یواین آئ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.