کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتامیں دہلی کیپیٹلس کی ٹیم کا رہائشی کیمپ جاری ہے۔ اس کیمپ میں دہلی کیپیٹلس سے منسلک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی اور آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ دہلی کے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لئے تیار کر رہے ہیں۔
اسی درمیان کولکاتا میں دہلی کیپیٹلس کی رہائشی کیمپ کے دوران ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے شبھ پنت کرکٹنگ موڈ میں پوری سے واپس آچکا ہے۔وہ بہت جلد میدانوں میں پوری قوت کے ساتھ کرکٹ کے میدانوں میں نظر آئیں گے۔
سوروگنگولی نے کہاکہ رشبھ پنت پوری طرح سے فٹ ہے۔وہ میدان میں اتر چکا ہے ۔ جیسے جیسے دن گزریں گے ویسے ویسے رشبھ پنت کی فٹنس مزید بہتر ہوجائے گی۔رشبھ پنت اس سال آئی پی ایل میں اپنے پرانے انداز میں نظر آئیں گے۔
ہندوستنانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میکس ویل کی شاندار اننگ کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔میکس ویل اتنی تکلیف کے باوجود جس طرح سے اپنی ٹیم کو جیت دلائی ہے وہ تعریف قابل یے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہر کھلاڑی کو اپنی زندگی میں اس طرح کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ایک بار ہی ملتا ہے۔میکس ویل کو بھی ان کی زندگی میں یہ موقع ملا۔
یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل میں پاک بھارت کا ٹاکرا دیکھنا چاہتا ہوں: سورو گنگولی
سورو گنگولی نے کہاکہ افغانستان کی شکست پر افسوس ہے۔افغانستان کو وہ میچ جیتنا چاہئے تھا۔رواں ورلڈ کپ میں افغانستان کی کارکردگی قابل تعریف رہی ہے اور امید کر تے ہیں مستقبل میں بھی شاندار مطاہرے کا سلسلہ جاری رکھے۔