مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ تمام بین الاقوامی شہرت یافتہ تقاریب پر کوروناوائرس کا گہرا اثر پڑا ہے۔
ان بین الاقوامی تقریبات میں سے ایک کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول بھی شامل ہے۔ کورونا وائرس کے باوجود اس کے انعقاد کو ممکن بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ہم سب مل کر کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول منعقد کریں گے تو ہمیں تاریخی کامیابی ملے گی اور بین الاقوامی سطح پر مشکل حالات میں اتنے بڑے ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کا اعزاز بھی ملے گا۔
![shahrukh khan is expected to attend the Kolkata International Film Festival](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/westbengal-cmmamatabanerjeesaysshahrukhkhanwilljoinkiffvirtually-wbur10001_06012021182020_0601f_1609937420_687.jpg)
وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ جنوری کو کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا جائے گا۔
اس مرتبہ کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ورچوئلی شرکت کریں گے۔ شاہ رخ خان نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔
بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکار شاہ رخ خان مغربی بنگال کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ ان کی ورچوئل موجودگی بھی کولکاتا فلم فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے کافی ہے۔
مزید پڑھیں:
وزیراعلی ممتا بنرجی کی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات
آٹھ جنوری کو وزیراعلی ممتا بنرجی اور مغربی بنگال کے برانڈ ایمبیسڈر شاہ رخ خان ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو سے کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔