ETV Bharat / state

Fraud Case in Kolkata: کیسے اسکول ٹیچر کے اکاؤنٹ سے چھ لاکھ روپے غائب ہوگئے؟ - مغربی بنگال میں سائبر حملے

مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ تھانہ علاقے کی رہنے والی ایک اسکول ٹیچر کو پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا کافی مہنگا پڑ گیا، ٹیچر کے اکاؤنٹ سے ساڑھے چھ لاکھ روپے غائب ہوگئے۔ Six lakh missing from school teacher account in kolkata

Fraud Case in Kolkata
Fraud Case in Kolkata
author img

By

Published : Jan 24, 2022, 2:20 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں ان دنوں سائبر حملے میں تیزی آئی ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں سائبر حملے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ Cyber Fraud in West Bengal

اسی درمیان مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ تھانہ علاقے میں رہنے والی ایک اسکول ٹیچر کو پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا کافی مہنگا پڑ گیا۔ اسکول ٹیچر کے اکاؤنٹ سے ساڑھے چھ لاکھ روپے غائب ہو گئے۔ Cyber fraud case in Madnipur

ہلدیہ تھانہ علاقے میں رہنے والی اسکول ٹیچر سندیپا مہتو نے پلے اسٹور سے ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کیا۔ اس کے بعد ان کے موبائل پر ایک کے بعد دیگر میسج آیا۔

ان میسجز میں سے ایک میں میسج میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر تین سو روپے کاٹے جانے کا ذکر تھا۔ اس میسج کے بعد اسکول ٹیچر اپنے بیٹے کے ساتھ اے ٹی ایم پہنچ کر بیلنس جانچ کرتی ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ سے ساڑھے چھ لاکھ روپے غائب ہے۔

اس واقعے کے بعد اسکول ٹیچر فوراً ہلدیہ تھانہ پہنچ کر سائبر ڈیپارٹمنٹ میں آن لائن جعلسازی کی شکایت درج کرائی۔ Complaint of online Fraud in cyber department

پولیس کا کہنا ہے کہ 'یہ پورا معاملہ پلے اسٹور سے ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد شروع ہوا۔ یہ ایک آن لائن جعلسازی کا معاملہ ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔' Kolkata Police on online Fraud

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: آن لائن کھانا آرڈر کرنے پر صارفین کے اکاؤنٹ سے ہزاروں روپے غائب

پولیس نے مزید کہا کہ 'لوگوں سے پہلے ہی اپیل کی گئی تھی کہ پلے اسٹور سے ایپ وغیرہ ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں لیکن پولیس کی اس ہدایت پر لوگ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کولکاتا پولیس نے اپنی ایک پریس ریلیز میں بنگال کے لوگوں کو وہاٹس اپ پر انجان لوگوں کے ذریعہ بھیجے گئے میسج اور لنک کو کھولنے سے گریز کرنے کا انتباہ کیا تھا۔ Kolkata Police Press Release

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.