ETV Bharat / state

Tribal Girl Gang-Raped in Bankora: جنسی زیادتی کے شکار قبائیلی لڑکی سے سمترا خان کی ملاقات

مغربی بنگال میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے تشدد کے واقعات پر بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے Sumatra Khan criticized Mamata Banerjee۔

Saumitra Khan
Saumitra Khan
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 2:15 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے تال ڈانگہ میں مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے شکار قبائیلی لڑکی کے گھر والوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ جس ریاست کی باگ ڈور ایک خاتون کے ہاتھوں ہے وہاں خواتین کے خلاف سب سے زیادہ تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کا عالم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافے کی مخالفت کرتا ہے تو مذہب کے نام پر سیاست کرنے والا سیاسی رہنما قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔ روزانہ کسی نہ کسی جگہ خاتون تشدد کی شکار بن رہی ہے۔ ذمہ دار کون ہے؟

بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ اگر آپ (وزیراعلیٰ ممتا بنرجی) کہتی ہیں کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے بنگال میں خواتین سب سے زیادہ محفوظ ہیں تو اسے ثابت کرکے دیکھائیے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ ایک ڈیڑھ مہینے کے دوران خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اسی معاملے کو لے ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنا رہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.