ETV Bharat / state

Saira Shah on TMC: 'ترنمول حکومت میں جمہوری حقوق سلب کیے جا رہے ہیں' - Saira Shah niece of Naseeruddin Shah

مغربی بنگال کے بالی گنج اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کو چند روز ہی رہ گئے ہیں۔ سی پی آئی ایم کی سائرہ شاہ حلیم اور ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو لے درمیان سخت مقابلہ ہو سکتا ہے۔ اسی درمیان سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے آج الزام لگایا کہ ان کو انتخابی تشہیر سے روکا جا رہا ہے۔ Saira Shah criticizes TMC

۔سائرہ شاہ حلیم
سائرہ شاہ حلیم
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 2:53 PM IST

Updated : Apr 9, 2022, 3:04 PM IST

بالی گنج اسمبلی حلقہ ضمنی انتخابات کو چند روز ہی رہ گئے ہیں۔سی پی آئی ایم کی سائرہ شاہ حلیم اور ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو لے درمیان سخت مقابلہ ہو سکتا ہے۔

اسی درمیان سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے آج الزام لگایا کہ ان کو انتخابی تشہیر سے روکا جا رہا ہے۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار کو عام لوگوں کی مخالفت کا سامنا ہے، اسی لیے پولس اور الیکشن کمیشن کی مدد سے ترنمول کانگریس ہمیں انتخابی مہم کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک ہماری 4 کارنر میٹنگز اور 3 انتخابی ریلیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترنمول کانگریس کی حکومت میں جمہوری حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔Saira Shah criticizes TMC

سائرہ شاہ حلیم

بالی گنج اسمبلی حلقہ میں آئندہ 12 اپریل کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ترنمول کانگریس، سی پی آئی ایم ،کانگریس اور بی جے پی نے امیدوار اتارے ہیں۔

سی پی آئی ایم کی سائرہ شاہ حلیم اور ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو میں سخت مقابلے کی امید ہے۔ وہیں، دوسری جانب ترنمول کانگریس پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اپوزیشن کو برسر اقتدارمیں رہ کر ہراساں کر رہی ہے اور تشہیری مہم میں رخنہ ڈال رہی ہے۔

سی پی آئی ایم کا کہنا ہے کہ ان کی تشہیری مہم کو متاثر کرنے کے لیے ترنمول کانگریس سرکاری مشینری کا استعمال کر رہی ہے۔ پولس انتظامیہ اور الیکشن کمیشن برسر اقتدار جماعت کے دباؤ میں کام کر رہے ہیں۔ Saira Shah on TMC

سی پی آئی ایم کی امیدوار نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برسر اقتدار پارٹی اپوزیشن کی جمہوری حقوق کو سلب کر رہی ہے۔ جمہوری نظام میں سب کو انتخابات میں تشہیری مہم چلانے کے لیے دستور نے آزادی دی ہے، لیکن اپوزیشن کو تشہیری مہم چلانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ ہمیں پورا حق ہے ووٹرس سے ملنے کا اور ان کے سامنے اپنی بات رکھنے کا، لیکن بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت میں جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ عوام ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو سے نالاں ہیں اور یہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے۔ اسی لئے اپوزیشن کو انتخابی مہم چلانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

سائرہ شاہ حلیم نے کہا کہ ہماری 4 اسٹریٹ کارنر میٹنگ اور تین انتخابی ریلیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ہمیں آزادی کے ساتھ انتخابی مہم چلانے نہیں دیا جا رہا ہے۔آزاد اور منصفانہ انتخابات کا ہمیں حق حاصل ہے لیکن برسر اقتدار پارٹی ایسا نہیں چاہتی ۔ ہمیں ووٹرس تک پہنچنے سے روکا جا رہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ Saira Shah criticizes TMC for Not Giving Permission To Campaign

Last Updated : Apr 9, 2022, 3:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.