ETV Bharat / state

مالدہ کی رضیہ پروین ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل - مغربی بنگال کے ضلع مالدہ

مالدہ کی رہنے والی رضیہ پروین سینئر سیکنڈری کے دو پیپر کے کامیاب ری ویو کے بعد سب سے زیادہ نمبر لانے والی طالبات کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔

مالدہ کی رضیہ پروین ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 12:42 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے چنچل تھانہ علاقے کی رہنے والی رضیہ پروین نے دو پیپر تاریخ اور انگلش کے ری ویو کا مطالبہ کیا تھا، ۔مغربی بنگال سینئر سیکنڈری بورڈ' نے ری ویو کے بعد نتیجے کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق تاریخ اور انگلش میں تین تین نمروں کا اضافہ ہوا، اس اضافی نمبروں کے بعد رضیہ پروین 581 نمبروں سے بڑھ کر 587 ہوگیا اور اس کے ساتھ سینئر سیکنڈری امتحان میں دس سب سے زیادہ نمبر لانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔

مالدہ کی رضیہ پروین ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل
مالدہ کی رضیہ پروین ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل

ضلع انتظامیہ نے رضیہ پروین کے ٹاپ 10 میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے، وہ ضلع کے تمام سکولز کے طالبات سے آگے رہی ہیں۔

ٹاب 10میں شامل ہونے کے بعد رضیہ پروین کا کہنا ہے کہ انہیں یقین تھا کہ ری ویو کا فیصلہ بالکل صحیح ثابت ہوگا۔

پروین نے کہا کہ جب رزلٹ آیا اسی وقت انگلش اور اور تاریخ میں نمبر کم ہونے کا احساس ہونے لگا، اس کے بعد ہی ری ویو کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو سوچا ویسا ہی ہوا، ضلع میں اول اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ نمبر لانے والوں کی فہرست ٹاپ 10 میں جگہ ملنے پر بے حد خوش ہوں۔

رضیہ پروین کے والد نثار علی (چنڈی پور ہائی سکول کے ٹیچر) کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی کامیابی سے نہ صرف ان کا بلکہ پورے ضلع کا نام روشن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹاپ 10 میں شامل ہونے پر امید کرتا ہوں کہ وہ مستبقل میں بھی غیرمعمولی کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ مادھیامک کے نتائج کے اعلان کے بعد نہ صرف رضیہ کے والد ہی کا نہیں بلکہ سکول انتظامیہ نے ری ویو کا مطالبہ کیا تھا، اسکول کو بھی یقین تھا کہ رضیہ اس سے بہتر کرسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.