مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے سبب یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لئے شمالی 24 پرگنہ پولیس انتظامیہ نے کئی سحت اقدامات Kolkata Police Step up Action Against Those Without Masks کئے۔ جس سے عام لوگوں کے درمیان گائیڈ لائن کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
شمالی 24 پرگنہ کی بیرکپور پولیس نے کہا کہ سڑکوں پر بغیر ماسک پکڑے جانے والوں کو ریپیڈ ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔ کورونا مثبت پائے جانے کے بعد انہیں سیف ہوم میں بھیج دیا جائے گا۔ بیرکپور سب ڈویژن کی پولیس انتظامیہ، ایس ڈی پی او اور میونسپلٹیز کے سربراہان نے مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا جس میں کئی اہم اور سخت فیصلوں کا ذکر ہے۔
ذرائع کے مطابق سڑکوں پر بغیر ماسک گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی کائے گی۔ پولیس کو ان لوگوں کو گرفتار کرنے کی پوری آزادی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کو پہلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرائے جائیگا۔ اس کے بعد جن لوگوں کی رپورٹ مثبت آئے گی انہیں سیف ہوم میں بھیج دیا جائے گا۔ پولیس نے مزید کہا کہ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے یہ سزا ہے تاکہ سڑکوں پر بغیر ماسک گھومنے والوں کے لئے سبق ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:کولکاتا: کورونا ویکسین مہم دوبارہ شروع
پولیس نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ کورونا وائرس سے متاثر اضلاع ہے جہاں یومیہ کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔ اسے حالات میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی عام لوگوں کے لئے مصیبت بن سکتی ہے۔