ETV Bharat / state

پرولیا: بی جے پی،کانگریس کےضلع پریشد ارکان ترنمول کانگریس میں شامل

مغربی بنگال کے پرولیا ضلع پریشد کے ارکان بی جے پی اور کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ اس دل بدل کھیل کے سبب ترنمول کانگریس ضلع پریشد پر قبضے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

پرولیا: بی جے پی،کانگریس کےضلع پریشد ارکان ترنمول کانگریس میں شامل
پرولیا: بی جے پی،کانگریس کےضلع پریشد ارکان ترنمول کانگریس میں شامل
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 12:03 PM IST

اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر دل بدل کا کھیل جاری ہے۔ جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو یکطرفہ طور پر کامیابی مل رہی ہے۔ اس دل بدل کے کھیل میں بی جے پی کے ساتھ ساتھ لفٹ فرنٹ اور کانگریس کو اب بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔اسی درمیان پرولیا ضلع پریشد کے اراکین بی جے پی اور کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

ضلع کے پریشد کے چار ارکان بی جے پی کے اجیت بروا، مانک چند کمار اور کانگریس کے راجیب سنہا اور تنوشری بروا حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔اس کے علاوہ پرولیا اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار اور پردیش کانگریس کے جنرل سیکرٹری پارتھا پرتم بنرجی، پرولیا کانگریس ٹاؤن کے صدر بسوروپ پٹنائک جیسے بڑے رہنما ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

پرولیا ضلع پریشد میں کل 38 ارکان ہیں جس میں ترنمول کانگریس کے 27، کانگریس کے تین اور بی جے پی کے دو اراکین تھے۔ترنمول کانگریس کے اراکین کی تعداد اب 32 ہو گئی ہے جبکہ دیگر چھ آزاد ارکان ہیں۔

پرولیا ضلع ترنمول کانگریس کے صدر سکے بروا کا کہنا ہے کہ ضلع پریشد کے ارکان اپنی مرضی سے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ ان تمام کا پارٹی میں خیر مقدم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.