ETV Bharat / state

ہمیں ترقی، خوشحالی اور پرامن ماحول چاہیے: ووٹرز - اردو نیوز کولکاتا

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں اقلیتی طبقے کے لوگوں نے بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ترقی، خوشحالی اور پرامن ماحول چاہیے۔

public reaction on west bengal assembly election 2021 in titagarh
ہمیں ترقی، خوشحالی اور پرامن ماحول چاہیے: ووٹرز
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 11:59 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے۔ ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ریاست میں مختلف اضلاع میں سیاسی جلسے اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اسمبلی انتخابات میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے اور ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

اس درمیان مسلم اکثریتی حلقوں میں اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں مسلم ووٹرز کی دلچسپی تو بہت ہے لیکن وہ کھل کر کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ مسلم اکثریتی علاقوں میں سے ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اس علاقے میں کافی ترقی ہوئی اور صنعتی ترقی کے اعتبار سے خود کفیل بھی ہوا۔

ریاست کے دوسرے اقلیتی اکثریتی علاقہ کی طرح یہاں بھی اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہے اور لوگوں کے درمیان موضوع بحث بھی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب مسلم اکثریتی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی باشندوں سے ملاقات کر کے اسمبلی انتخابات سے متعلق رائے جاننے کی کوشش کی۔

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ میں رہنے والے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ پرامن ماحول چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی علاقے کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب علاقے کا ماحول پرامن ہو۔

عام لوگ اسی سیاسی جماعت کو جتانے میں دلچسپی لیں گے جو اس کے لئے ایمانداری سے پہل کرے گی۔

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ یوں تو ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پہلی پسند ہے۔ دوسری سیاسی جماعتیں مضبوط متبادل کے طور پر ابھرنے میں ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیٹاگڑھ میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں کے دوران ہمارے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے باوجود ہم متحد ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔

حالانکہ چند لوگوں نے اسمبلی انتخابات کے تعلق سے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ترنمول کانگریس جمعہ کے روز امیدواروں کی لسٹ جاری کر سکتی ہے

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 294 سیٹوں کے لئے اسمبلی انتخابات اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے۔ 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت 294 میں سے 211 سیٹز جیت کر اقتدار میں آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.