ETV Bharat / state

Protest Against Teesta Setalvad Arrest: تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج - سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ

سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ Journalist Teesta Setalvad کی گرفتاری کے خلاف کولکاتا میں مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کولکاتا میں بائیں بازو جماعتوں نے احتجاجی ریلی نکال کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیتلواڑ نے گجرات فسادات کے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت تیستا سیتلواڑ سے انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔Protest Against Teesta Setalvad Arrest

Protest Against Teesta Setalvad Arrest
کولکاتا میں تیستا سیتلواد کی گرفتاری کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 3:56 PM IST

مغربی بنگال: معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری کے خلاف کولکاتا میں مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے تیستا سیتلواڑ کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی Joint Forum Against NRC سمیت متعدد تنظیموں کی جانب سے کولکاتا کے راجا بازار اور مولا علی میں احتجاج و مظاہرہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تیستا سیتلواڑ کو گجرات کے مسلمانوں کی انصاف کی لڑائی لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے، تیستا سیتلواڑ کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو ہم سڑکوں پر اتریں گے۔ Protest Against Teesta Setalvad Arrest

کولکاتا میں تیستا سیتلواد کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

کولکاتا کے راجا بازار میں جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی، سی اے اے کے بینر تلے کافی تعداد میں سماجی کارکنان نے مرکزی حکومت کی جانب سے تیستا سیتلواڑ Activist Teesta Setalvad کی گرفتاری مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ کولکاتا کے مولا علی میں مکتی بندی، اے آئی ایس اے، اے پی ڈی آر نے مشترکہ طور پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ مکتی بندی کے ریاستی صدر چھوٹن داس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گجرات فسادات ایک منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا، تیستا سیتلواڑ اس موقف کی ابتدا سے ہی حامی رہیں اور ذکیہ جعفری اور ان سے مظلوموں کے لئے ہمیشہ لڑائی کرتی رہیں۔Protest Against Teesta Setalvad Arrest

انہوں نے کہا کہ سیتلواڑ نے گجرات فسادات کے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کی ماتحت والی مرکزی حکومت تیستا سیتلواڑ سے انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔ ان جیسی آوازوں کو چن چن کر ان کے خلاف انتقامی کاروائی کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہم عزت کرتے ہیں لیکن کورٹ نے کوئی فیصلہ سنا دیا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہی دستور ہے ، اس میں عوام کی رائے بھی ہونی چاہئے۔ Protest Against Teesta Setalvad Arrest

انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح سے حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہم کسی آمریت پسند ملک میں ہیں، جمہوری ملک میں یہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جو لوگ تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری پر چپ ہیں، وہ سمجھ لیں ایک دن سب کی باری آئے گی۔ اگر ہم اسی طرح آج خاموش رہے، تو سب کے ساتھ یہی ہوگا۔ آئندہ دنوں میں ہم بڑے پیمانے پر اس کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے۔ Protest Against Teesta Setalvad Arrest

یہ بھی پڑھیں: Protest In Bengaluru: بنگلورو میں تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کے رکن منظر جمیل نے کہا کہ حق اور سچ کی آواز کی سب سے زیادہ آج ضرورت ہے۔ تیستا سیتلواڑ مظلوموں کی آواز ہیں، حق کی آواز ہیں، ہوری عوام ان کے ساتھ ہے۔ ان کی گرفتاری پر پورے ملک میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بلکہ ان کی گرفتاری پر یونائیٹڈ نیشن کی حقوق انسانی کی سربراہ نے بھی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور ہم ان کی گرفتاری کے خلاف اسی طرح احتجاج و مظاہرے کرتے رہیں گے۔ Protests In kolkata Over Arrest Of Activist Teesta Setalvad

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.