مغربی بنگال سی پی آ ئی ایم کے جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا نے کہاکہ اس کی وجہ سے جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہونے کے بجائے حالات مزید خراب ہوں گے۔
حکومت کے اس قدم کے خلاف بایاں محاذ کے چیرمین بمان بوس کی قیادت میں سی پی آئی ایم نے مرکزی کولکاتا کے دھرم تلہ علاقے سے ایک جلوں بھی نکالا۔
اس جلوس میں سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈران ریاستی سسکریٹری سوریہ کانت مشرا، بولٹ بیورو کے رکن وسابق رکن پارلیمنٹ محمدسلیم، اسمبلی میں سی پی ایم کے لیڈر سوجن چکرورتی، سنٹرل کمیٹی کے رکن رابن دیب اور بڑی تعداد میں پارٹی ورکر موجود تھے۔
سی پی ایم کی مرکزی کمیٹی نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی۔آر ایس ایس ملک کے تنوع اور فیڈرل ازم کے بنیادی اصولوں کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔جموں وکشمیر کے ساتھ وہی سلوک کیا جارہا ہے جومقبوضہ خطے کیے جاتے ہیں۔جب کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور کشمیری ہمارے اپنے ہیں۔جموں وکشمیر کو دوحصوں میں تقسیم کرنا آئین کے ساتھ مذاق ہے۔مودی حکومت کا یہ عمل ہندوستان کی سالمیت، ہندوستان کے آئیڈیا اور ریاستوں کے الحاق پر حملہ ہے۔
سی پی ایم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں افواج کی تعینانی،جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈروں کی نظر بندی،عوامی نظر بندی پر پابندی سے مودی حکومت نے خود یہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ عوام سے بات چیت کیے بغیر ڈکٹیٹر شپ نافذ کرنے کی کوشش کی ہے۔
جموں و کشمیر کے عوام سے بات چیت کیے بغیر حکومت نے کوئی بھی اقدام نہیں ک رنے کا وعدہ کیا تھا مگر آج حکومت نے خود اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے اس سے حالات مزید خراب ہوں گے اور ہندوستان کی سالمیت کو نقصان پہنچے گا۔
سی پی ایم نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا یہ قدم غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔یہ صرف جموں وکشمیر کا مسئلہ نہیں ہے۔بلکہ یہ آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے۔اس سے یہ خطرات بڑھ گئے ہیں عددی قوت کی بنیاد پر ملک کے شہریوں کے آئینی و جمہوری حقوق پر حکومت حملہ کرسکتی ہے۔سی پی ایم نے کہا ہے کہ یہ وقت جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور ملک کے آئین وجمہوریت کو بچانے کا ہے۔
سی پی ایم نے 7اگست کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سیکولر اور جمہوری مزام کے حاملین افراد سے اپیل کی ہے کہ احتجاج میں شامل ہوں۔