ETV Bharat / state

کولکاتا میں کسانوں کی حمایت میں بیل گاڑی جلوس - کولکاتا نیوز

ترنمول کانگریس کے وزیر جاوید احمد خان نے کسانوں کی حمایت میں بیل گاڑی پر سوار ہو کر انتخابی جلوس نکالا اس دوران انہوں نے کہا کہ' ممتابنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہے۔

کولکاتا میں کسانوں کی حمایت میں بیل گاڑی جلوس

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 4:01 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔

ویڈیو

اس دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔

جنوبی کولکاتا کے91 نمبر وارڈ میں ترنمول کانگریس کے سنیر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان نے کسانوں کی حمایت میں بیل گاڑی پر سوار ہو کر انتخابی جلوس نکالا اس موقع سے انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ممتابنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو اقتدار کو چھوڑ کر کسی بھی چیز کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہیں کسی بھی قیمت پر صرف اور صرف اقتدار چاہیے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے بیل گاڑی کے ذریعہ انتخابی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ 'دہلی میں مہینوں سے زرعی قانون کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ لیکن ان کی خبر لینے والا کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیل گاڑی کے ساتھ انتخابی جلوس کے اہتمام کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مغربی بنگال کے لوگ ممتا بنرجی کے ساتھ ہیں اور ممتا بنرجی کسانوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اس مرتبہ آٹھ مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.