ETV Bharat / state

عالیہ یونیورسٹی کے مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے: وی سی

عالیہ یونیورسٹی کے طلبا نے اپنے متعدد مطالبات کے پیش نظر آج وی سی دفتر کا گھیراؤ کیا، جس کے بعد وی سی محمد علی نے طلبا سے بات چیت کی اور طلبا کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد تمام مسائل کا حل نکال لیا جائے گا۔

عالیہ یونیورسٹی کے مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے: وی سی
عالیہ یونیورسٹی کے مسائل جلد حل کر لئے جائیں گے: وی سی
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 2:11 PM IST

عالیہ یونیورسٹی میں طلبا کی جانب سے متعدد مطالبات کے لیے گزشتہ کئی روز احتجاج جاری ہے۔

اس دوران آج طلبا نے اپنے مطالبات کے پیش نظر وی سی دفتر کا گھیراؤ کیا، جس کے بعد وی سی محمد علی طلبا کے درمیان پہنچے اور کافی دیر تک طلبا کے مختلف مسائل پر بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران وی سی نے طلبا کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد تمام مسائل کا حل نکال لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی گذشتہ کئی ماہ سے بحران کا شکار ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور محکمہ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کے ساتھ جاری تنازع کی وجہ سے یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

ویڈیو

انتظامی امور تعطل کا شکار ہیں اس کی وجہ سے یونیورسٹی کا فنڈ روک دیا گیا ہے۔ مالی و انتظامی امور میں بد انتظامیوں کے انکشاف کے بعد سے محکمہ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف جانچ بٹھائی ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں طلبا یونین کے صدر ساجد الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وی سی نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت جلد تمام مسائل کا حل نکال لیا جائے گا اور اس سلسلے میں آئندہ 8 اکتوبر کو ایک میٹنگ بلائی گئی ہے۔ ساجد الرحمان نے کہا کہ وی سی کی یقین دہانی کے بعد ہم نے آئندہ 8 اکتوبر تک اپنی تحریک کو ملتوی کر دیا ہے۔ آئندہ کا لائحہ عمل وی سی کے جواب کے بعد طے کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.