ETV Bharat / state

Draupadi Murmu Arrives In kolkata وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے صدر جمہوریہ دروپدی مغربی کا استقبال کیا

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار پیر کو اپنے دو روزہ دورے پر مغربی بنگال پہنچیں جہاں ان کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور گورنر سی آنند بوس نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ Draupadi Murmu Arrives In kolkata

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 3:12 PM IST

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے صدرجمہوریہ دروپدی مغربی کا استقبال کیا

کولکاتا: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار پیر کو اپنے دو روزہ دورے پر مغربی بنگال پہنچیں جہاں ان کا وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اور گورنر سی آنند بوس نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ صدرجمہوریہ بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج آزاد ہند فوج کے بانی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کولکاتا میں نیتا جی بھون جائیں گی۔ وہ شام کو یہاں نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔

اس کے بعد میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو رابندر ناتھ ٹیگور کو دارالحکومت کولکاتا میں واقع ان کے گھر جوڑا سانکو ٹھاکر باڑی میں خراج عقیدت پیش کریں گی۔رابندر ناتھ ٹائیگور کے تاریخی مکان کا بھی دورہ کریں گی۔ صدر جمہوریہ ہند متحرمہ دروپدی مرمو راج بھون میں قبائلی گروپوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گی۔ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہصدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو وشو بھارتی کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے لئے منگل کو شانتی نکیتن جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi On Mann Ki Baat وزیر اعظم مودی نے من کی بات کے 100ویں ایڈیشن کیلئے تجاویز طلب کیں

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اپنے دو روزہ مغربی بنگال کے دورے کے آخری مرحلے میں بنگال کے بیلور میں واقع مشہور بیلور مٹھ میں یوکو بینک کے 80 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔صدر جمہوریہ ہند متحرمہ دروپدی مرمو دو روزہ مغربی بنگال کے دورے کو لے کر سیکیورٹی کے سخت انٹطامات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.