ETV Bharat / state

مغربی بنگال: وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے پر سنگین الزام - وزیر اعلی کی خاموشی

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی پر سنگین الزام لگایا۔

مغربی بنگال: وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے پر سنگین الزام

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 10:32 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کا دورہ کرنے پہنچے پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلی ممتا بنرجی پر سنگین الزام لگایا۔

پرگنہ ضلع کے بادوڑیا میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال میں جانوروں کے اسمگلنگ کے واقعے کا سنسنی خیز انکشاف ہونے کے باوجود وزیر اعلی کی خاموشی معنی خیز ہے۔'

پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ 'ممتا بنرجی کو سب کچھ معلوم ہے اس کے باوجود وہ خاموش ہیں۔'

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی پر جانوروں، کوئلہ اور بالی(بالو) کے اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مجھے اچھی طرح سے معلوم ہے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں اور کس پر الزام لگا رہا ہوں۔'

رنجن چودھری نے کہا کہ 'جانوروں کے اسمگلنگ کی تفتیش جاری ہے۔ تفتیش آگے بڑھنے دیجئے، اس میں کئی بڑے بڑے رہنماؤں کے ناموں کا خلاصہ ہوگا۔'

پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ 'مغربی بنگال میں بی جے پی کو لانے والی ممتا بنرجی ہیں۔ ممتا بنرجی اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہے۔ اسی وجہ سے ممتا بنرجی پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ووٹ نہیں ڈالی تھی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.