ETV Bharat / state

بنگال کے سیاسی تجزیہ نگاروں نے ایگزٹ پول کو خارج کیا

author img

By

Published : May 20, 2019, 9:47 PM IST

Updated : May 20, 2019, 10:42 PM IST

لوک سبھا انتخابات کی پولنگ ختم ہونے کے بعد بیشتر ایگزٹ پول میں مغربی بنگال میں بی جے پی کو ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھرتے ہوئے دکھلایا ہے۔ ساتھ ہی پیش گوئی کی گئی ہے کہ ترنمول کانگریس کو شدید نقصان ہوسکتا ہے۔

exit

تاہم بنگال کے سیاسی تجزیہ نگاروں نے ایگزٹ پول کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس کو جتنی سیٹوں کا نقصان دیکھایا جا رہا ہے وہ نہیں ہونے جا رہا ہے مگر بی جے پی کے ووٹ فیصد میں اس بار اضافہ ضرور ہوگا۔

واضح رہے کہ بیشتر ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 11 سے 19 سیٹیں ملنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے مگر ممتا بنرجی نے ایگزٹ پول کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ای وی ایم مشین میں گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اور انہوں نے ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں سے متحد ہوکر اس حالات کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر معیدالاسلام نے کہا کہ 'میں کسی بھی ایگزٹ پول کو سنجیدگی سے لینے کے حق میں نہیں ہوں صرف بنگال میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں بی جے پی کو جتنی سیٹیں ملنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ ہم سب کو 23 مئی کا انتظار کرنا چاہیے اور وہی فائنل ریزلٹ ہوگا۔'

سیاسی تجزیہ نگار بسواناتھ چکرورتی نے کہا کہ 'کوئی بھی پانچ ایگزٹ پول کے دعوؤں پر یقین نہیں کرے گا۔ یہ ایگزٹ پول حکمراں جماعت کی جانبداری پر مبنی ہے۔ تاہم بی جے پی نے بنگال میں اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ بی جے پی 12سیٹیں حاصل کریں گی۔'

پروفیسر معیدالاسلام نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی وہی پوزیشن ہے جو 2001 میں ترنمول کانگریس کی تھی۔ اس وقت ترنمول کانگریس نے بھی حکومت سازی کا دعویٰ کیا تھا مگر ایسا نہیں ہو سکا تھا۔ اس وقت یقینا بنگال میں بی جے پی نے اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے اور کئی علاقوں میں اپنی پکڑ مضبوط کی ہے مگر اب بھی بی جے پی نے دیہی علاقوں میں اپنی پہنچ نہیں بناپائی ہے۔اگر بی جے پی کو 8سے 9سیٹیں مل جائیں تو میں حیران رہوں گا۔شہری علاقوں کے مقابلے دیہی علاقوں کے ووٹرس کو اپنی وفاداری تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے۔

معیدالاسلام نے کہا کہ 'دائیں بازو نظریات کی جماعتیں اپنے سیاسی نظریات کو بیان کرنے میں توقف نہیں کرتی ہیں جبکہ بی جے پی مخالف ووٹرز خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ووٹوں کی گنتی سے قبل شیئر مارکیٹ میں یقین قائم کرنے اور لوگوں کو لطف اندوز ہونے کے لیے بہتر ہے۔

بنگو باشی کالج میں شعبہ سیاسیات کے صدر اور ایسوسی ایٹ پروفسیر ادیا بندو پادھیائے نے اس سوال پر کہ ترنمول کانگریس کو کتنی سیٹیں ملیں گی، انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس 29 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی جبکہ بی جے پی پرولیا، بالور گھاٹ، رانا گھاٹ اور جھاڑ گرام کی سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوں گی جبکہ دارجلنگ، علی پور دوار، رائے گنج، مالدہ جنوب، بہرام پور، کرشنا نگر اور بانکوڑہ میں دوسری پارٹیاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول مصنوعی ہے۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا ممتا بنرجی 42 میں سے 42 سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوں گی تو انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے آسنسول میں بی جے پی کوشکست ہوگی اور ترنمول کانگریس یہاں سے کامیاب ہوگی۔

معیدالاسلام نے کہا کہ بنگال میں ملک کے دوسرے حصوں کے مقابل ہمیشہ سیاسی تشددکے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یہاں کے عوام کے لیے مذہب اور برادری سے ہمیشہ بالاتر سیاسی نظریات رہے ہیں۔ اس سوال پر کہ بیشتر ایگزٹ پول میں بی جے پی کو دو ہندسے میں سیٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بی جے پی کو وقت کا انتظار کرنا پڑے گا۔ یہ میری سوچ ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : May 20, 2019, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.