ETV Bharat / state

کولکاتا: بی جے پی پارٹی دفتر کے قریب سے 51 دیسی بموں سے بھرا بستہ برآمد - ہسٹنگ تھانہ

دارالحکومت کولکاتا کے ہسٹنگ تھانہ علاقے میں واقع بی جے پی پارٹی دفتر کے قریب بموں سے بھرا بستہ ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

کولکاتا: بی جے پی پارٹی دفتر کے قریب سے 51 بموں سے بھرا بستہ برآمد

author img

By

Published : Jun 6, 2021, 10:27 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ہسٹنگ تھانہ علاقے میں واقع بی جے پی پارٹی دفتر کے قریب ایک لاوارث بستہ پایا گیا۔

ہسٹنگ تھانہ کی پولیس نے اطلاع پا کر جائے وقوع پر پہنچ کر تفتش شروع کر دی ہے، تلاشی مہم کے دوران سفید رنگ کے پلاسٹک کے بستے میں بم پایا گیا۔

پولیس نے کولکاتا پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا، بموں کو ناکارہ بنانے والے دستے نے پلاسٹک کے بستے میں 51 دیسی بم کی تصدیق کی۔

کولکاتا پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ اس معاملے میں لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کثیر تعداد میں بموں کو کہاں سے لایا گیا اور کس مقصد کے تحت رہائشی علاقے میں رکھے گئے تھے۔

دوسری طرف بی جے پی اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان اس معاملے کو لے کر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، دونوں ایک دوسرے پر علاقے میں خوف پھیلانے کا الزام لگانے میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.