ETV Bharat / state

مودی کی امیدواری رد ہونا چاہیے: ممتا بنرجی - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

آل انڈیا ترنمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کے 40 ارکین اسمبلی کے رابطے میں ہونے کے وزیراعظم نریندر مودی کے دعوے پر سخت حملہ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو مودی کی امیدواری رد کرنے کا مطالبہ کیا۔

mamata banerjee
author img

By

Published : Apr 30, 2019, 9:53 PM IST

Updated : May 1, 2019, 12:05 AM IST

محترمہ بنرجی نےضلع ہگلی میں منعقد انتخابی ریلی میں مودی کے دعوے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا 'وہ (مسٹر مودی) عوام کو خریدنے کی کوشش کرکے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اے آئی ٹی سی میں عوام ہیں اور وہ اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہانے کو تیار ہیں۔ انھیں پیسے کے دم پر خریدا نہیں جا سکتا۔ وہ بے شرم وزیر اعظم ہیں۔ ان کی امیدواری کو رد کیا جانا چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'عوام اپنے قیمتی ووٹ کی بدولت بی جے پی کو دندان شکن جواب دیں گے۔ بی جے پی محض پیسہ لوٹنے اور فساد بھڑکانے کا کام کرتی ہے۔'

اے آئی ٹی سی کی رہنما نے کہا کہ 'مودی کبھی نہیں کہتے کہ انہوں نے ملک کے عوام کے لیے پانچ برسوں میں کیا کیا؟ وہ محض یہاں آتے ہیں اور کہتے ہیں بنگال کو فتح کرنا ہے۔ گذشتہ پانچ برس کے دوران انہوں نے بنگال کے بارے میں کچھ نہیں سوچا اب جبکہ دیگر ریاستوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ (مودی) یہاں آرہے ہیں۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ 'عوام بھی مودی سے گھبراتے ہیں۔ وہ ایسے پہلے لیڈر ہیں جس نے عوام میں دہشت قائم کر رکھی ہے۔ سچے لیڈر کو عوام پیار کرتے ہیں۔ وہ محکمہ انکم ٹیکس اور انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے افسران کو عوام کے گھروں پر انہیں ڈرانے کے لیے بھیجتے ہیں۔'

وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ 'وزیراعظم نے ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے پانچ برسوں میں 10 کروڑ نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے کوئی بھی وعدہ وفا نہیں کیا۔'

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب 12 ہزار سے زیادہ کسانوں نے خود کشی کر لی،کھانہ پکانے کی گیس، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں اندھا دھند انداز میں بڑھیں ہیں۔ تمام چیزوں کی قیمتیں بڑھیں اور یہ سب کچھ 'اچھے دن' کے نام پر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے ڈنلپ کی تحویل کے لیے کئی بار کوشش کی لیکن مرکز(مودی) نے ہمیں اجازت نہیں دی۔ ہم ریاست کا نام بدل کر بنگلہ رکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کی بھی اجازت مرکز کی جانب سے نہیں دی گئی۔ ہم نے عوام کی خاطر کئی ترقیاتی کام کیے ہیں جبکہ اس دوران مودی بیرون ممالک کا دورہ کرتے رہ گئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'تقریباً 50 ہزار بی ایس این ایل کے اہلکاروں پر نوکری سے ہاتھ دھونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ جیٹ ایئرویز بحران کے دور سے گزر رہا ہے۔'

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : May 1, 2019, 12:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.