ETV Bharat / state

PIl File Against Lathicharge On ISF MLA رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری اور آئی ایس ایف پر لاٹھی چارج کے خلاف پی آئی ایل

فرفرہ شریف کے پیرزادہ اور پیروکاروں نے لال بازار پولیس ہیڈکوارٹر میں زیرحراست انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی سے ملاقات کرنے کے بعد ان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔کلکتہ ہائی کورٹ میں آئی ایس ایف پر حملے کو لے کر مفاد عامہ کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری اور آئی ایس ایف پر لاٹھی چارج کے خلاف پی آئی ایل

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 6:13 PM IST

کولکاتا: گزشتہ روز پولیس اور آئی ایس ایف کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی زخمی ہو گئے۔ کولکاتا پولیس نے رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا۔ فرفرہ شریف کے پیرزادہ اور پیروکاروں کو پہلے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی سے لک اپ میں ملنے کی اجازت نہیں ملی۔ پیرزادوں اور پیروکاروں نے احتجاج شروع کر دیا۔ وزیراعلی ممتابنرجی کی ہدایت پر پولیس انتظامیہ نے آئی ایس ایف کے حامیوں کو نوشاد صدیقی سے ملنے کی اجازت دی گئی۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری اور آئی ایس ایف پر لاٹھی چارج کے خلاف پی آئی ایل
رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری اور آئی ایس ایف پر لاٹھی چارج کے خلاف پی آئی ایل

ان کا الزام ہے کہ نوشاد کے سر پر چوٹ لگی ہے۔ انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہے۔ وہ تین دن سے ایک ہی کپڑے پہنے ہوئے ہے۔انہوں نے پولیس انتظامیہ پر نوشاد صدیقی کو ہدف تشدد بنانے کا الزام لگایا۔پیرزادہ نے کہاکہ ہم نے ممتا بنرجی کو وزیراعلیٰ بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ لیکن وہ انہیں ہدف بنا رہیں جنہوں نے ان کی پارٹی کو جیتایا ہے ۔

پیرزادہ آف فرفورا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ سیاست ہر کوئی کر سکتا ہے لیکن ناانصافی قبول نہیں کریں گے۔ ہمیں اپنے تین بھائیوں کو داخل ہونے کی اجازت دینی ہوگی۔ بصورت دیگر ایک بڑی تحریک شروع ہو گی۔ اس کے بعد پولیس نے تینوں پیرزادوں کو نوشاد سے ملنے کی اجازت دے دی۔

دریں اثناء ایک وکیل نے کلکتہ ہائی کورٹ میں آئی ایس ایف پر حملے کو لے کر مفاد عامہ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ سماعت کل ہونے کا امکان ہے۔ کیس میں کہا گیا ہے کہ کولکاتا پولیس نے لاٹھی چارج کیا ۔پولیس کے لاٹھی چارج میں کارکنان بشمول ایم ایل اے اور آئی ایس ایف لیڈر نوشاد صدیقی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Minority Leaders Reaction رکن اسمبلی محمد نوشاد صدیقی کی گرفتاری پر مسلم حلقوں میں شدید ناراضگی

خیال رہے کہ آئی ایس ایف کا 21جنوری کویوم تاسیس کے موقع پر کولکاتا کے رانی راش منی روڈ پر ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا۔جنوبی 24پرگنہ سمیت ریاست کے دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں پارٹی ورکر آرہے تھے۔تاہم بھانگر میں آئی ایس ایف کے حامیوں پر ترنمول کانگریس کے ورکروں نے حملے کردیا ۔اس حملے میں نوشادصدیقی بھی زخمی ہوگئے تھے۔رانی راش منی روڈ پر جلسے عام کے بعد آئی ایس ایف حامیوں نے ایکپسلینڈ پر جام کرکے سابق ممبر اسمبلی اعراب الاسلام اور ان کے بیٹے حکیم الاسلام کے خلاف احتجاج کرنا شروع کردیا۔تاہم پولس نے پیشگی وارننگ دئیے بغیر لاٹھی چارج کردیا اور ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کرلیا بعد میں آئی ایس ایف حامیوں نے بھی پولس پر پتھرائوکیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.