ETV Bharat / state

Patient Missing From Medical College: ساگر دتہ کالج اینڈ ہسپتال سے مریض لاپتہ - شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی

شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میں واقع ساگر دتہ کالج اینڈ ہسپتال میں زیر علاج مریض کے اچانک سے لاپتہ ہونے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ مریض کے رشتہ داروں کے احتجاج کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔ Patient Missing From Medical College

ساگر دتہ کالج اینڈ ہسپتال سے مریض لاپتہ، ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی

author img

By

Published : May 19, 2022, 4:20 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میں واقع ساگر دتہ کالج اینڈ ہسپتال میں زیر علاج مریض کے اچانک سے لاپتہ ہونے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ جب مریض کے رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے وضاحت طلب کیا تو ہسپتال انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور سکیورٹی اہلکاروں کے ذریعہ ڈرانے دھمکانے کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ کے پاتولیا کے باشندہ امر داس کو منگل کے روز ساگر دتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن بدھ کی رات مریض پراسرار طریقے سے ہسپتال سے لاپتہ ہو گیا۔ جمعرات کی صبح جب لاپتہ مریض کے رشتہ دار ملنے کے لیے ہسپتال پہنچے تو وہ اپنے مریض کو بیڈ پر نہ پا کر حیران ہو گئے۔

رشتہ دار سجے داس نے کہا کہ جب وہ نرسوں سے اپنے مریض کے بارے میں سوال کیا تو انہیں بتایا گیا کہ شفٹ بدل رہی ہے، اس لیے اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ہسپتال کے سکیورٹی اہلکاروں سے بھی پوچھا تو سکیورٹی اہلکاروں نے کچھ بتانے کے بجائے ڈانٹ ڈپٹ کر وہاں سے بھاگا دیا۔ رشتہ داروں نے کمرہٹی تھانے میں مریض کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی ہے. پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے لیکن گمشدہ مریض کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: کورونا مریض ہسپتال سے لاپتہ، ایک روز بعد لاش برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.