ETV Bharat / state

Vatican St Peter's Basilica کولکاتا میں ویٹیکن سٹی باسیلیکا کی تھیم پر پوجا پنڈال کی سجاوٹ - پوجا پنڈالوں کو سجانے کا آخری مرحلے

کولکاتا کے ای ایم بائی پاس کے قریب واقع شری بھومی کلب نے درگاپوجا کے موقع پر پوجا پنڈال کو ویٹیکن سٹی باسیلیکا کی شکل دے کر نہ لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ Vatican's St Peter's Basilica

ویٹیکن سٹی نہیں یہ کولکاتا کا پوجا پنڈال ہے

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 3:07 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں بین الاقوامی شہرت یافتہ تہوار درگا پوجا میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ تہواروں کے موسم کے مدنظر پوری ریاست میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں تہواروں کو لے کر جوش و خروش عروج پر ہے۔ Pandal With A Theme Of St Peters Basilica In Vatican City In Kolkata

کولکاتا سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں پوجا پنڈالوں کو سجانے کا آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ پوجا کمیٹیوں کے درمیان اپنے اپنے پنڈالوں کو نمبر ون بنانے کی دوڑ تیز ہو چکی ہے۔ اسی درمیان کولکاتا کے ای ایم بائی پاس کے قریب واقع شری بھومی کلب نے درگاپوجا کے موقع پر پوجا پنڈال کو ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرس باسیلیکا کی شکل دے کر نا صرف مغربی بنگال بلکہ پورے ملک کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

شری بھومی کلب کے سربراہ سجیت باسو ہیں جو مغربی بنگال کے وزیر دمکل بھی ہیں۔ان کی نگرانی میں شری بھومی کلب نے اس منفرد پوجا تھیم پر کام کرتے ہوئے پوجا پنڈال کو ویٹیکن سٹی باسیلیکا کی شکل دے دی۔

پوجا پنڈال کو اتنی خوبصورتی اور باریکیوں سے ویٹیکن سٹی باسیلیکا میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ دور سے دیکھنے والے لوگ دھوکہ کھا سکتے ہیں۔ اٹلی ویٹیکن سٹی اور پوجا پنڈال میں فرق کرنا عام لوگوں کی بس کی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Security Tight in Shaheen Bagh پی ایف آئی پر پابندی کے بعد شاہین باغ میں سکیورٹی سخت

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے ویٹیکن سٹی باسیلیکا پوچا پنڈال کا افتتاح کیا۔وزیراعلی ممتا بنرجی نے افتتاحی تقریب کے دوران پوچا کمیٹی کے سربراہ اور وزیر دمکل سبجیت باسو کو انتباہ کر دیا ہے کہ اسے دیکھنے کے لئےعام لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑے گی اگر بدنظمی کی اطلاع ملی تو اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال درگاپوجا میں اسی کلب نے دبئی کا برج خلیفہ بنا کر پورے ہندوستان کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔برج خلیفہ کی شکل والا پوجا پنڈال کو دیکھنے والوں کی بھیڑ امڈ پڑی تھی۔All roads in Kolkata lead to Vatican's St Peter's Basilica

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.