ETV Bharat / state

ناردا سٹنگ معاملہ: سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی

جسٹس ونیت سرن اور جسٹس بی آر گوئی کے تعطیلاتی بنچ نے کہا کہ "ہم میرٹ کی بنیاد پر کوئی آرڈر پاس نہیں کرنا چاہتے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی پانچ رکنی بنچ پہلے اپنے خیالات پیش کرے گی ، جس کے بعد ہم اس معاملے پر غور کریں گے۔"

author img

By

Published : May 26, 2021, 3:47 AM IST

ناردا سٹنگ معاملہ: سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی
ناردا سٹنگ معاملہ: سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ناردا رشوت معاملے میں چار رہنماوں کو گھر میں ہی نظر بند رکھنے کی اجازت سے متعلق منگل کو کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر اپیل کو واپس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو اس کی درخواست پر اپیل واپس لینے کی اجازت دے دی۔ تین رہنما جنھیں ہائی کورٹ نے نظربند رکھا تھا وہ ترنمول کانگریس کے رہنما ہیں۔

جسٹس ونیت سرن اور جسٹس بی آر گوئی کے تعطیلاتی بنچ نے کہا کہ "ہم میرٹ کی بنیاد پر کوئی آرڈر پاس نہیں کرنا چاہتے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کا پانچ رکنی بنچ پہلے اپنے خیالات پیش کرے گی ، جس کے بعد ہم اس معاملے پر غور کریں گے۔

سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے قبول کیا ہے کہ پانچ ججوں پر مشتمل بنچ اس کیس کی سماعت کررہا ہے اور انہیں درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے تاکہ یہاں اٹھائے گئے تمام امور کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش کیا جاسکے جس کی عدالت عظمی نے اجازت دے دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.