ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ کا ریئل کشمیر ایف سی سے سیمی فائنل مقابلہ کل - محمڈن اسپورٹنگ کے کوچ جوس ہائیوا

محمڈن اسپورٹنگ اور ریئل کشمیر ایف سی کی ٹیموں کے درمیان آئی ایف اے شیلڈ2020 کے پہلے سیمی فائنل میں بدھ کے روز مقابلہ ہوگا۔

Muhammadan Sporting's Real Kashmir FC match tomorrow
محمڈن اسپورٹنگ کا ریئل کشمیر ایف سی سے سیمی فائنل مقابلہ کل
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 9:01 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور رئیل کشمیر ایف سی کے درمیاں آئی ایف اے شیلڈ کا پہلا سیمی فائنل میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

محمڈن اسپورٹنگ کا ریئل کشمیر ایف سی سے سیمی فائنل مقابلہ کل

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کو سخت ترین چیلنج دینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

محمڈن اسپورٹنگ نے اپنے گروپ میچوں میں خضرپور ایس سی کو پہلے میچ میں چارصفر سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کالی گھاٹ ایم ایس کو بڑی مشکل سے ایک صفر سے زیر کرنے میں کامیاب رہی۔

محمڈن اسپورٹنگ نے کوارٹر فائنل میں گوکھلم کیرالہ ایف سی کو ایک دلچسپ میچ میں 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

Muhammadan Sporting's Real Kashmir FC match tomorrow
محمڈن اسپورٹنگ کا ریئل کشمیر ایف سی سے سیمی فائنل مقابلہ کل

دوسری طرف مہمان ٹیم ریئل کشمیر ایف سی کو گروپ کے دونوں میچ میں جیت ملی۔ پہلے میچ میں پیرلیس ایس سی کو 1-2 گول سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔ جبکہ دوسرے میچ میں ایرین کلب کو یکطرفہ میچ میں تین صفر سے شکست دی۔

ریئل کشمیر ایف سی نے سدھرن سیمتی کو دلچسپ مقابلے میں ایک صفر سے شکست دے کر آخری چار میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دونوں ٹیمیں مضبوط اور متوازن ہیں جس سے مقابلہ دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔ فٹبال کے دیوانوں کو سیمی فائنل میں زبردست ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کے کوچ جوس ہائیوا کا کہنا ہے کہ ریئل کشمیر ایف سی کی ٹیم کے بارے میں کافی کچھ سن رکھا ہے۔ اسی بنیاد پر مخالف ٹیم کے خلاف ٹھوس حکمت عملی بنائی ہے جس کی مدد سے میچ جیت سکتے ہیں۔

ریئل کشمیر ایف سی کے کوچ ڈیوڈ ربررٹسن کا کہنا ہے کہ ہم اپنی طرف سے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ہم مخالف ٹیم کی طاقت سے واقف ہیں اسی بنیاد پر سیمی فائنل میچ کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.