مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی اور رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے درمیان جاری تنازع پر اپوزیشن لیڈر بھی کود پڑے ہیں، جس پر رکن پارلیمان سوگتارائے نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے کہا کہ Sougata Roy Ask Who is Amit Malviya امت مالویا نہ رکن اسمبلی ہیں نا رکن پارلیمان ہیں۔ اس کے بارے میں کیوں سوال کیا جاتا ہے۔ وہ کون ہیں؟ سیاست میں ان کی پہچان کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ یہ وہی امت مالویا ہیں جنہوں نے اسمبلی انتخابات 2021 میں ممتابنرجی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی بات کہی تھی لیکن نتیجہ کیا ہوا۔ وہ خود بنگال سے چلے گئے۔ چند مہینوں تک خاموش رہنے کے بعد ایک بار پھر بیان بازی شروع کی ہے۔ ان کی بیان بازی سے بی جے پی کو اور نقصان ہوگا۔
تجربہ کار سیاسی رہنما سوگتا رائے کا کہنا کہ ترنمول کانگریس کے بارے میں باہری لوگوں کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں اپنی پارٹی کی طرف دیکھنا چاہیے اور اتر پردیش کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: