ETV Bharat / state

Dilip Ghosh Slams On Actor Dev: بی جے پی رہنما کا سوال، کیا بنگلہ فلموں میں بھی اسمگلروں کا پیسہ لگتا ہے

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 10:06 PM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش BJP MP Dilip Ghosh نے سی بی آئی کی اداکار دیب سے پوچھ گچھ کرنے پر سوال کیا ہے کہ بنگلہ فلموں میں بھی اسمگلروں کا پیسہ لگتا ہے؟ کسی نہ کسی کو اس کی وضاحت کرنی پڑے گی۔

بی جے پی رہنما کا سوال، کیا بنگلہ فلموں میں بھی اسمگلروں کا پیسہ لگتا ہے

مغربی بنگال کے گھڑگپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے بنگلہ فلم کے اداکار اور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان دیب (دیپک ادھیکاری) سے سی بی آئی کی تفتیش پر ریاستی حکومت کی شدید تنقید کی۔ Dilip Ghosh Slams On Actor Dev

بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ جس طرح ممبئی فلم انڈسٹری میں داؤد ابراہیم کے پیسے لگنے کا انکشاف ہوا تھا، ٹھیک اسی طرح بنگلہ فلم انڈسٹری میں بھی مویشی، کوئلہ اور بالو اسمگلنگ کے فنڈ استعمال کیے جانے کی بات سامنے آنے لگی ہے۔ کسی نہ کسی کو اس کی وضاحت کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ غیر جانب دارانہ تفتیش ہونے سے پورا معاملہ سامنے آجائے گا۔ اس کے لئے تفتیش ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں کہتے ہیں کہ بنگلہ فلم انڈسٹری میں ایسا ہی ہوا ہوگا، لیکن سوال یہ ہے کہ ایک اداکار کو مویشی اسمگلروں سے رابطہ رکھنے کا معاملہ سامنے کیوں آیا۔

واضح رہے کہ سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان دیب کو مویشی اسمگلنگ میں گرفتار شخص انعام الحق سے رابطہ رکھنے کے شبہ میں تفتیش کے لئے نظام پیلس میں واقع سی بی آئی دفتر میں طلب کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.