ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرز کا میچ ڈرا - محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ کے اپنے دسویں میچ

I League 2023: آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرز کے درمیاں کھیلا گیا دلچسپ اور سنسنی خیز میچ بغیر کسی گول کے ڈرا پر ختم ہوا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرز کا میچ ڈرا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 12:02 PM IST

کولکاتا: ہندوستانی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین کلبوں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ کے اپنے دسویں میچ میں چرچل برادرز کے خلاف نبردآزما ہوا ۔دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں۔محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔دونوں جانب سے پے در پے حملے ہوئے۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی طرف سے حملوں‌کا سلسلہ جاری رہا مگر کسی کی‌جانب‌ سے کوئی گول‌نہیں ہو سکا ۔دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرز کی جانب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ۔اس محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر وہ ناکام رہے۔

چرچل برادرز کے کھلاڑیوں کو بھی حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے کے مواقع ملے مگر وہ اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرز کے درمیاں کھیلا گیا دلچسپ اور سنسنی خیز میچ بغیر کسی گول کے ڈرا پر ختم ہوا ۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا

یہ بھی پڑھیں:ارشدیپ اور اویش کی خطرناک گیندبازی، پہلے ونڈے میں جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست

محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم دس میچوں میں 24 پوائنٹ کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔سرینیڈی ڈکن اور رئیل کشمیر ایف سی 20۔20 پواینٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.