مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ماتھاباڑی تھانہ کے تحت لکشمی پور گاؤں کے واحد خان نوکری کی تلاش میں ممبئی گئے تھے۔ ممبئی کے امبیڈکر نگر علاقے میں وہ اپنے دوست کے ساتھ رہتے تھے۔گھر کے پاس ایک بگان میں واحد خان کی گردن کٹی لاش برآمد کی گئی۔Migrant Worker Dead Body Reach Maldah From Mumbai
ممبئی کے امبیڈکر نگر کی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ۔اس واقعے کے چار دنوں کے بعد ممبئی کی پولیس نے واحد خان کی لاش اہل خانہ تک پہنچانے کا سارا بندوبست کیا۔آج صبح ان کی لاش گھر واپس لائی گئی۔
گھر والوں کا کہنا ہے کہ واحد خان کا قتل کیا گیا ہے۔اس کے قتل کی واردات کے پیچھے واحد کے دوست شفیق کا ہاتھ ہے۔ ممبئی اس کے علاوہ کوئی اور جان پہچان والا کوئی دوسرا نہیں تھا۔
گھر والوں نے ماتھاباڑی تھانے میں واحد خان کے قتل کی شکایت درج کرائی اور اس معاملے میں مشکوک شخص شفیق کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں غم وغصے کا ماحول ہے۔
یہ بھی پڑھیں:PFI calls for Kerala bandh کیرالہ بند کے دوران کئی مقامات پر تشدد کے واقعات
مقتول کی بیوہ عمیرابی بی نے کہا کہ 17 ستمبر کی رات کو ان سے آخر مرتبہ فون پر بات چیت ہوئی تھی۔19 ستمبر کی رات واحد کی پراسرار موت کی اطلاع ملی تھی۔Migrant Worker Dead Body Reach Maldah From Mumbai